تحریک انصاف نئے چہروں سے ملک میں تبدیلی لائے گی، طارق سعادت

تحریک انصاف نئے چہروں سے ملک میں تبدیلی لائے گی، طارق سعادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فورم رپورٹ، اسداقبال) سرمایہ دار وجاگیردار اور استحصالی طبقہ اپنے مفادات کی سیاست میں ملک کو بحرانوں میں دھکیل چکا ہے۔ تحریک انصاف ملکی سیاست میں اسٹیٹس کو توڑے گی اور نئے چہروں سے ملک میں تبدیلی لائے گی۔ ہم موروثی نظام بدل کر نئے پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے تحریک انصاف سبز انقلاب کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کا ہراول دستہ نوجوان طبقہ ہے۔ ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے صوبائی رہنما طارق سعادت نے گزشتہ روز ”پاکستان ینگ لیڈرز فورم“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی نظام میں تبدیلی کا نام ہے جس کی 17 سالہ سیاسی جدوجہد اور نظریاتی سوچ کے باعث آج تحریک انصاف سب سے بڑی عوامی سیسی جماعت بن رہی ہے جس میں تعلیم یافتہ طبقہ سمیت خواتین بچے بوڑھے اور ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے شہری جوق در جوق شامل ہورہے ہیں۔ اس کی وجہ ایماندار اور محب وطن لیڈر نہیں ہے عمران خان وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جس پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں اور اقتدار سے قبل ہی وہ عوامی مسائل میں دن رات سرگرم عمل ہیں طارق سعادت نے کہا کہ نوجوان طبقہ نئی سوچ اور تبدیلی نظام کے جذبہ کے تحت عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل ہی نئے چہروں سے وابستہ ہے اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف70 فیصد نئے چہرے عوام میں سے لائے گی جبکہ 80 فیصد طبقہ جو اپنا حق رائے دہی استعمال نہ کرتا تھا وہ بھی آئندہ انتخابات میں ملک کو بچانے کے لئے تحریک انصاف کا ساتھ دے گا طارق سعادت نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ عام لوگوں کے بنیادی مسائل کا خاتمہ مہنگائی پر قدغن اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں پسنے والے عوام گزشتہ چار سال سے کرب کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں اور ہزاروں افراد بھوک وننگ کے باعث خودکشیاں کرچکے ہیں توانائی بحران نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ غیرملکی سرمایہ کار یہاں نہیں آرہے جبکہ ملکی سرمایہ کاروں نے ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث بنگلہ دیش ملائیشیا اور چائنہ میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ طارق سعادت نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں کلین سویپ کرے گی۔ انشاءاللہ اقتدار میں آکر عوام کو بنیادی حقوق فراہم کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالتے ہوئے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے عمران خان کے نظریات پر لبیک کہا ہے ارو ایسے لوگ ہی سیاسی میدان میں آکر ملکی معیشت کو پروان چڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 146 کی 9 یونین کونسلوں میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے ٹیم کام کررہی ہے سمجھتا ہے کہ مکل میں نظام کی تبدیلی کی آخری رن عمران خان ہی ہے جس کا آئندہ انتخابات میں بھرپور ساتھ دیاجائے گا۔