مانگا منڈی: چوہنگ میں ٹریفک حادثات، پولیس اہلکار اور نوجوان جاں بحق

مانگا منڈی: چوہنگ میں ٹریفک حادثات، پولیس اہلکار اور نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق کانسٹبل 32 سالہ محمد طاہرموٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نامعلوم کار ڈرائیور فرارہوگیا۔اہلکار محمد طاہر تالاب سرائے کا رہائشی تھااور لاہور 7 کلب میں ڈیوٹی پر جارہا تھانامعلوم ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔مزید براں چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں 25سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ٹرک،رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا جس میں 25 سالہ موٹر سائیکل سوار ناصر اشرف موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔رکشہ ڈرائیوراسلم اور رکشہ میں سوار نجم اورکاشف زخمی ہوگئے۔ ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا۔ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانہ اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے ٹرک اور رکشہ قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ناصر پتوکی کا رہائشی تھا۔ اسکے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے انکے آنے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -