مودی سرکار کا 3لاکھ ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کی عمر سے قبل ہی فارغ کرنیکا فیصلہ 

    مودی سرکار کا 3لاکھ ریلوے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کی عمر سے قبل ہی فارغ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(صباح نیوز)انتہاپسندمودی سرکارکے روزگار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مودی حکومت نے تین لاکھ ریلوے ملازمین کوبے وزگار کردیا۔ وزیراعظم مودی کے دورِ حکومت میں بے روزگاری کی شرح نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئے۔ بھارت میں انتخابی مہم میں روزگار کا جھانسا دینے والی مودی کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی تین لاکھ ریلوے ملازمین کو فارغ کردیا۔ بھارتی ریلویز میں 13لاکھ ملازمین ہیں اور وزارت ریلوے اس تعداد کو گھٹا کر 2020تک 10لاکھ کرناچاہتی ہے۔ریلوے نے اپنے سبھی زون سے ملازمین کی فہرست تیار کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔کہا گیا ہے کہ جو 55سال کی عمر سے زائد ہیں یا جن کو ملازمت کے 30سال ہوگئے ہیں ان کی فہرست تیار کر کے بھیجی جائے۔
ملازمین بے روزگار

مزید :

صفحہ آخر -