سیف علی خان  نے ہندی فلمیں نہ دیکھنے کی حیرت انگیز وجہ بتادی

 سیف علی خان  نے ہندی فلمیں نہ دیکھنے کی حیرت انگیز وجہ بتادی
 سیف علی خان  نے ہندی فلمیں نہ دیکھنے کی حیرت انگیز وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) اداکار سیف علی خان بالی وڈ کے ایک ورسٹائل اداکار ہیں جو فلم انڈسٹری کو کئی کامیاب فلمیں دے کر متعددد ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ سیف علی خان ہندی فلموں کا بڑا نام ہیں لیکن ایک مرتبہ انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا تھا کہ وہ ہندی فلمیں کیوں نہیں دیکھتے اور اس کی دلچسپ وجہ بھی بتائی تھی۔

شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں ہندی فلمیں نہیں دیکھتا، میں نہیں جانتا کیوں، اپنے بچپن کے دنوں میں مجھے نروپما رائے کو اسکرین پر روتے ہوئے دیکھنا یاد ہے۔ اس وقت میں نے  کامیڈی فلمیں دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

سیف علی خان نے مزید بتایا کہ پھر میں نے اپنی والدہ شرمیلا ٹیگور کی فلم دیکھی، وہ بھی رو رہی تھیں اور میں انہیں روتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا تھا، اس لیے میں نے فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا تو ان میں اداکاری کے بعد میں کچھ مختلف دیکھنا چاہتا تھا اس لیے بھی میں ہندی فلمیں نہیں دیکھتا، میں سنیما کا احترام کرتا ہوں لیکن میں ہندی فلمیں نہیں دیکھتا کیونکہ میں کام ختم کرنے کے بعد اپنے کام سے فرار چاہتا ہوں۔

مزید :

تفریح -