روسی فوجی وفد کا دورہ شمالی وزیرستان پاک افواج کی کامیابیاں تسلیم

روسی فوجی وفد کا دورہ شمالی وزیرستان پاک افواج کی کامیابیاں تسلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے دورے پر آئے روسی فوجی وفد نے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کا دورہ کیا۔وفد کو قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی، روسی فوجی وفد نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے کی۔روسی فوجی وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور فاٹا میں پائیدار استحکام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔روسی وفد نے خطے میں استحکام لانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ روس اور چین پاکستان سے مل کر خطے میں استحکام اور خوشحالی کیلئے بڑا اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔
روسی وفد دورہ

مزید :

صفحہ آخر -