کوہاٹ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،14 گرفتار

کوہاٹ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،14 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) محکمہ واپڈاکے ایس ڈی او نے اپنے عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کر یک ڈاؤن کرتے ہوئے 14بجلی چوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا کے ایس ڈی او زر خان نے اپنے عملے کی ہمراہ علاقہ بلی ٹنگ ، ڈھوڈہ اور خواصی بانڈہ میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤں کر تے ہو ئے14بجلی چور قاسم،خالد محمود،احمد،سمیع اللہ،نصیر ساکنان ڈھوڈہ،اجمعین،جانان،پھول بادشاہ،اقبال شاہ،سلام ساکنان بلی ٹنگ،زر بادشاہ،زیارت خان،ڈاکٹر نور کمال اور اول دین ساکنان خواصی بانڈہ جنہوں نے بجلی کے کھمبوں سے ڈائرکٹ کنڈے لگا کربجلی چوری کر رہے تھے گرفتار کر کے ان کے خلاف پولیس تھانہ بلی ٹنگ اور جرما میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔