سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیا
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر سرکلر جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیاہے کہ جسٹس فائز اور جسٹس کے فیصلے میں آرٹیکل 184/3 پر آبزر ویشن از خود نوٹس میں آتی ہے ،قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی امین الدین کا فیصلہ دو ایک کا فیصلہ ہے ، جبکہ صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں پانچ رکنی بینچ قرار دے چکاہے کہ از خود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے ،دو رکنی بینچ کا فیصلہ صحافیوں سے متعلق از خود نوٹس کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے منافی ہے ، دو ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاو نہیں ہو گا،دو ججز کا فیصلہ پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے ،پانچ رکنی بینچ قرار دے چکاہے کہ از خود نوٹس کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے ، 15 مارچ کے فیصلے میں بینچ کی جانب سے از خود نوٹس لیا گیا ،سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -