ساؤتھ ایشیا ء: سگریٹ استعمال میں پاکستان سب سے آگے

ساؤتھ ایشیا ء: سگریٹ استعمال میں پاکستان سب سے آگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سگریٹ نو شی کے خلاف آگاہی کا عالمی دن ج منایا جائیگا،اس دن کومنانے کا مقصد لوگوں میں اس سگریٹ نو شی اور(بقیہ نمبر18صفحہ7پر)

 منشیات کے استعمال سے لاحق ہونے والے خطرات اور اس کے مضر صحت اثرات کے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔جنوبی ایشیا میں سگریٹ نوشی کے استعمال کے حوالے سے پاکستان سر فہرست ہے، پاکستان ڈیمو گریفک ہیلتھ سروے کے مطابق پاکستان میں 46%مرد جبکہ5.7 خواتین سگریٹ نو شی میں شامل ہیں،پاکستان میں زیادہ تر کاروباری حضرات، کسان، مزدورسمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کا شکار ہے،دوسری جانب 2013میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے جاری کر دا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 31.8%مرد،5.8%خواتین جبکہ 19.1% نوجوان نسل کسی نہ کسی قسم کے نشے کے استعمال میں ملوث ہیں جن کے ان کی زندگی خوف ناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔علاوہ ازین نوجوانوں میں 13.3%لڑکے،6.6%لڑکیاں اور 10.7%ہر کسی کی نوجوان نسل سگریٹ نو شی یا منشیات کا استعمال کر تے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نو شی دل کے امراض اور کینسر جیسے مہلک امراض سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے جبکہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد اموات کی وجہ تمباکو نوشی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریاں ہیں۔