میڈ یا پر قدغن نہیں لگانا چاہتے:کائرو

میڈ یا پر قدغن نہیں لگانا چاہتے:کائرو
میڈ یا پر قدغن نہیں لگانا چاہتے:کائرو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتے، عدالتوں کو سیاسی معاملات میں ملوث کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔پیمرا ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ غیر جانب دار ہوتا ہے، عدلیہ سمیت تمام ادارے قابل احترام ہیں ایک اپوزیشن جماعت نے اداروں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ بجٹ اجلاس میں ارکان ذمہ دارنہ رویے کا مظاہرہ کریں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت پابندیاں ہٹانے والی ہے لگانے والی نہیں۔ تنقید بہتری کے لیے ہوتی ہے ریاست کو کمزور کرنے کے لیے نہیں۔

مزید :

اسلام آباد -