مسلم لیگ ن کی ”عزت “بچ گئی، جے یوآئی کے امیدوار کو شکست دے کر تحریک انصاف کے پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بن گئے

مسلم لیگ ن کی ”عزت “بچ گئی، جے یوآئی کے امیدوار کو شکست دے کر تحریک انصاف کے ...

وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو امریکہ ڈرون حملے کی جرات نہ کرتا: پرویز خٹک

مسلم لیگ ن کی ”عزت “بچ گئی، جے یوآئی کے امیدوار کو شکست دے کر تحریک انصاف کے پرویز خٹک وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے امیدوار  وجہیہ الزمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی دوڑ سے دستبردار ی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک نے جمعیت علمائے اسلام ف کے لطف الرحمان کوکثرت رائے سے شکست دے کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا تاج اپنے سرسجالیاہے ۔ سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہواتو ن لیگ کے امیدوار وجہیہ الزمان نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار پرویز خٹک کے مقابلے سے دستبرداری کااعلان کردیاجس کے بعد تحریک انصاف اور جے یوآئی کے دو امیدواروں میں انتخابات کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی اور پرویز خٹک نے 84ووٹ حاصل کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہوگئے جبکہ مولانافضل الرحمان کی جماعت کے امیدوار کو 37ووٹ پڑے ۔ گذشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا بلامقابلہ انتخاب کرلیاگیاتاہم قائدایوان کیلئے جے یوآئی نے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اراکین اسمبلی کی ڈویژنز کرکے خفیہ رائے شماری میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نو منتخب وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومتی ہوتی تو امریکہ ڈرون حملے کی جرات نہ کرتا، میاں نواز شریف سے مطالبہ ہے کہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی لائی جائے۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر ایوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری حکومت عوام کے مسئلے حل کرنے آئی ہے، کوشش کروں گا کہ معزز ارکان کے اعتماد پر پورا تروں اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں