ویزہ نہ ملنے پر ، انکل ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے

ویزہ نہ ملنے پر ، انکل ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے
 ویزہ نہ ملنے پر ، انکل ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دنیائے کرکٹ میں اپنی مونچھوں اور مخصوص انداز سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والے انکل ٹی ٹونٹی کو ویز ا نہ ملنے پر چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکیں گے۔انکل ٹی ٹونٹی ویزا جاری نہ کروانے پر پی سی بی سے خفا ہو گئے، انکل ٹی ٹونٹی کہتے ہیں پی سی بی نے کبھی میری سپورٹ نہیں کی ۔حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے دنیائے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بڑی بڑی مونچھوں ،سبز ہلالی پرچم کا لباس پہنے اپنے مخصوص انداز میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے والا انکل ٹی ٹونٹی انگلینڈ میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ میں ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکیں گے۔چاچا محمد زمان المعروف انکل ٹی ٹونٹی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اسے کبھی سپورٹ نہیں کیا،،میں نے ہمیشہ اپنے خرچہ پر ہی بیرون ممالک جا کر بھی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور غیر ملکی میدانوں میں سبز ہلالی پرچم لہرایا ۔انکا کہنا تھا کہ میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے انگلینڈ نہیں جا رہا کیونکہ پی سی بی نے نہ تو مجھے کوئی لیٹر دیا ہے اور نہ ہی مجھے ویزا لگا واکے دیا ہے جبکہ میں تمام تر اخراجات خود برداشت کرتا ہوں لیکن پھرپی سی بی نے مجھے ویزا نہیں لگا کے دیا۔امکل ٹی ٹونٹی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش اور سری لنکا جیسے چھوٹے ممالک اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کرنے والوں سے اتنا تعاون کرتے ہیں لیکن پی سی بی نے ان سے کبھی کوئی تعاون نہیں کیا جس سے اسے مایوسی ہوئی انکل ٹی ٹونٹی اپنی مونچھوں،مخصوص سٹائل اور قومی پرچم کا لباس پہنے دنیا بھر میں وجہ شہرت بنا۔کرکٹ کے میدانوں انکل ٹی ٹونٹی نے ہمیشہ اپنے نعروں سے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی اور شائقین کے دل جیتے۔انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ انہیں انگلینڈ کا ویزہ جاری کروایا جائے تاکہ وہ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر سکیں۔