عمران خان ریکارڈ نہ ہونے پر بھی عدالت سے بری ہونا چاہتے ہیں : مریم اورنگزیب

عمران خان ریکارڈ نہ ہونے پر بھی عدالت سے بری ہونا چاہتے ہیں : مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خود تودس سال پرانے مالی معاملات کاریکارڈ پیش نہ کرسکے لیکن وہ وزیراعظم نواز شریف سے 70 کی دہائی کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں عمران خان کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالت میں تسلیم کیا کہ لندن فلیٹس کی فروخت سے قبل ٹیکس ریٹرنزکاریکارڈ نہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ میں بتایاکہ کوشش کے باوجود ریکارڈ نہیں ملا۔اپنا ریکارڈنہ ہونے کے باوجود عمران خان چاہتے ہیں سپریم کورٹ انہیں بری الذمہ قراردے جبکہ عمران خان چاہتے ہیں وزیراعظم اور ان کے خاندان کو ریکارڈکی عدم موجودگی پرسزاملے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -