”نہال ہاشمی جیسی باتیں جے آئی ٹی کے خلاف کر رہے ہیں وہ اس آدمی کے خلاف بھی کرتے تھے لیکن وقت آیا تو بھاگ نکلے“ جے آئی ٹی کو زوردار دھمکی کے بعد حامد میر نے نہال ہاشمی کا راز بے نقاب کر دیا، شرم سے پانی پانی کر دیا

”نہال ہاشمی جیسی باتیں جے آئی ٹی کے خلاف کر رہے ہیں وہ اس آدمی کے خلاف بھی ...
”نہال ہاشمی جیسی باتیں جے آئی ٹی کے خلاف کر رہے ہیں وہ اس آدمی کے خلاف بھی کرتے تھے لیکن وقت آیا تو بھاگ نکلے“ جے آئی ٹی کو زوردار دھمکی کے بعد حامد میر نے نہال ہاشمی کا راز بے نقاب کر دیا، شرم سے پانی پانی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے جے آئی ٹی کے خلاف زوردار بیان دینے پر نہال ہاشمی کو آئینہ دکھا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس طرح کی باتیں پرویز مشرف کے خلاف بھی کیا کرتے تھے لیکن جب ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بنا تو پھر ایک غیر اعلانیہ ڈیل کے تحت انہیں باہر بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ وزیراعظم کی زیر صدار ت اہم اجلاس:آرمی چیف شریک،کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کو تمام ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ”میں تو نہال ہاشمی کے بیان پرصرف مسکرا ہی سکتا ہوں اور قہقہہ لگا سکتا ہوں کیونکہ نہال ہاشمی میرے پرانے دوست ہیں۔ وہ اور مسلم لیگ (ن) کے بہت سے ہمارے دوست اسی قسم کی تقریریں پرویز مشرف کیخلاف بھی کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے، حساب لیں گے، یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے ، اور جب سپریم کورٹ کے حکم پر پرویز مشرف کے خلاف آئین کی غداری کا مقدمہ بنا تو یہ اس مقدمے کو انجام تک نہ پہنچا سکے اور پھر غیر اعلانیہ ڈیل کر کے پرویز مشرف کو باہر بھیج دیا۔ اب نہال ہاشمی پتہ نہیں کسے کہہ رہے ہیں کہ آج تک حاضر سروس ہو،کل تم ریٹائر ہو جاﺅ گے۔“
انہوں نے کہا کہ ” اسی قسم کی بات آصف زردری صاحب نے ڈیڑھ سال قبل کہی تھی اور اپنی تقریر میں یہ کہا تھا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا، ہم ہمیشہ یہیں رہیں گے اور تم ریٹائر ہو جاﺅ گے جس پر مسلم لیگ (ن) نے طوفان بدتمیزی کھڑا کر دیا تھا، حالانکہ زرداری صاحب نے بعد میں یہ کہا بھی کہ میرا اشارہ پرویز مشرف کی طرف تھا لیکن مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آپ نے فوج پر حملہ کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔
آج نہال ہاشمی صاحب اسی طرح کی بات کر رہے ہیں تو ان سے پوچھنا چاہئے کہ اگر یہ بات آصف زرداری کرے تو آپ کہتے ہیں کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں پر تنقید کر رہے ہیں اور آپ کی حب الوطنی مشکوک ہو گئی ہے، لیکن جب آپ یہ بات خود کریں اور پھر کوئی اس پر سوال پوچھے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہوگئی ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی خطرے میں پڑ گئی ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”احتساب لینے والو،ہم تمہیں۔۔۔“ پانامہ جے آئی ٹی کے ارکان کو ن لیگ نے سب سے خوفناک دھمکی دیدی،تہلکہ مچ گیا
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے کہ تقریروں کے بعد اور بیانات کے بعد جب ردعمل آتا ہے تو مسلم لیگ (ن) کہتی ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے۔ نہال ہاشمی کی تقریر کا براہ راست مخاطب فوج اور ادارہ ہی ہے جبکہ یہ نواز شریف کے بہت سے قریبی ساتھیوں کی رائے ہے۔

مزید :

اسلام آباد -