آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہیدبینظیرآباد کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں نامععلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل علی محمد کی شہادت کے واقعہ پر ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پولیس پر حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تفتیش کے جملہ پہلوں کع جدید تیکنیکس کی بدولت نتیجہ خیز بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔