شہباز شریف خاندان ٹی ٹیز منی لانڈرنگ معاملہ،شریک ملزمان کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  شہباز شریف خاندان ٹی ٹیز منی لانڈرنگ معاملہ،شریک ملزمان کی ضمانت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)شہباز شریف خاندان ٹی ٹیز منی لانڈرنگ معاملہ،سپریم کورٹ نے معاملہ کے شریک ملزمان شعیب قمر اور فضل داد عباسی کی ضمانت درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی،چیف جسٹس نے شریک ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیدیا،جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سر براہی میں دو رکنی بینچ 4 جون کو کیسز کی سماعت کریگا،اہور ہائکورٹ نے ملزمان کی ضامنت درخواستیں خارج کردی تھی،شعیب قمر اور فضل داد عباسی پر شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کی سہولت کاری کا الزام ہے۔
مقرر

مزید :

صفحہ اول -