علاقہ کی ترقی کیلئے بلاامتیاز کام کررہے ہیں، طارق بشیر چیمہ

  علاقہ کی ترقی کیلئے بلاامتیاز کام کررہے ہیں، طارق بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حاصل پور (نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر ہاوسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ سید علی زین بخاری سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر نے مسلم لیگ ق کے وفود سے ملاقات جس میں کی علاقائی صورت حال مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی کا جائزہ لیا اس موقع پرچوہدری طارق بشیر چیمہ وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں ترقیاتی کاموں میں معیار پر کڑی نظر رکھی جائے جن میں علاقوں میں ترقیاتی کام ہونے والے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان علاقوں میں (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
اگلے فیز میں ترقیاتی کام شروع کرائے جاسکے انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق کی حاصل پور میں تنظیم سازی ہو چکی ہے تمام عھدے داران دلجمعی کے ساتھ کام کریں اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کریں انھوں نے کہا کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر بلاامتیاز ترقیاتی کام کرا رہے ہے کرنا وائرس کی وجہ سے ملک اس وقت گھمبیر صورت حال کا شکار ہے عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں اس موقعہ پرچوہدری اشتیاق بسرا چیرمین مارکیٹ کمیٹی محمد رفیع رضا گل محمد نعیم شہکی شیخ محمد سلیم شہزاد افضل رضا سعید حمید حسیب جٹ جیف اللہ بوبک و دیگر اکابرین بھی موجود تھے.