کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد نے مقامی اسپتال میں ظفر مسعود کی عیادت کی

کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد نے مقامی اسپتال میں ظفر مسعود کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد نے ہفتہ کو صدر مبشر میر کی قیادت میں مقامی اسپتال میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والے بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔کے ای سی کے وفد میں جنرل سیکرٹری منظر نقوی،آغا مسعود حسین،سید ابن حسن،عقیل عباس جعفری اور دیگر شامل تھے۔کے ای سی کے وفد نے ظفر مسعود سے ان کی خیریت دریافت اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خوفناک حادثے میں آپ کا محفوظ رہنا اللہ تعالیٰ کا آپ پر خصوصی کرم ہے۔اس نئی زندگی پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کے ای سی کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا اور ایک نئی زندگی دی۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -