نان کسٹم پیڈ سگریٹ،چھالیہ،گٹکا، سمگل کرنیکی کوشش ناکام

 نان کسٹم پیڈ سگریٹ،چھالیہ،گٹکا، سمگل کرنیکی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)تھانہ سخی سرور پولیس نے صوبہ بلوچستان سے آنے والی نان کسٹم پیڈ سگریٹ،3 ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل،چھالیہ،گٹکا،شاپر سمگل کرنے کی کوشش کوناکام بنا دیا۔ڈی پی او سید علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ملکی معیشت کو نقصان پہچانے والے اشخاص کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔شبیر احمد انسپکٹر ایس ایچ او(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 تھانہ سخی سرورمعہ پولیس ملازمان نے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی  سگریٹ، 3 ہزار سے زائد ایرانی ڈیزل،چھالیہ،گٹکا،شاپر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کاروائی کے دوران 3گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا،کارروائی کے دوران بر آمدہونے والی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی مالیت تقریباً31لاکھ روپے ہے،قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم آفیسر کے حوالے کر دی گئیں پکڑی جانے والی اشیاء غیر قانونی طریقے سے بغیر کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر کے سمگل کی جا رہی تھی۔