محمد احمد بن زین کا اعزاز، ریاضی انٹرنیشنل کینگرو ٹیسٹ میں براؤنز میڈل اپنے نام کرلیا
رحیم یارخان (ویب ڈیسک) دوسری جماعت کے طالب علم محمد احمد بن زین نے ریاضی کے انٹرنیشنل کینگرو ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور براؤنز میڈل اپنے نام کرلیا۔
محمد احمد بن زین العابدین ارشد رحیم یار خان کے ایک نجی سکول میں زیر تعلیم ہیں ۔ سکول انتظامیہ کے مطابق احمد بن زین ریاضی میں بے پناہ دلچسپی کے باعث ادارے کے نمایاں طالب علم ہیں اور اپنے اساتذہ اور ہم مکتب ساتھیوں میں یکساں مقبول ہیں۔ احمد کی کامیابی پر ان کے والد زین العابدین اور والدہ سحرش زین کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں جس کی رحمت کی بدولت یہ کامیابی دیکھنے کو ملی، احمد کے سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کرام کا بھی شکریہ جن کے تعاون اور شفقت نے احمد کو اس مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔