وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاانسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر پیغام جاری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے۔تمباکو نوشی سے پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ اموات تشویشناک امر ہے۔نوجوانوں میں ہارٹ ٹیک کی بڑی وجہ کثرت سے تمباکو نوشی بھی ہے۔ لوگوں کو تمباکو کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمباکو کی تشہیر، پروموشن اور اسپانسرشپ کو مزید محدود کرنے کی ضرورت ہے۔ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ والدین، سول سوسائٹی، نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ آج کے دن عوام تمباکو سے پاک طرز زندگی اپنانے کا عہد کریں۔