پاکستان 6 سے 15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں جو  خطرے کی گھنٹی ہے: ماہرین 

پاکستان 6 سے 15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں جو  خطرے کی ...
پاکستان 6 سے 15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں جو  خطرے کی گھنٹی ہے: ماہرین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)  ماہرین نے تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ حکومت رواں بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر 30 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ عام طور پر ہر 3 میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کی وجہ سے مر جاتا ہے جو تمباکو کا استعمال یا تمباکو نوشی ترک نہیں کرتا جبکہ پاکستان میں 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 بچے روزانہ تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں۔

 تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی )کے زیر اہتمام بچوں کو تمباکو سے بچانے کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ٹوبیکو کنٹرول کی ڈاکٹر آمنہ کا کہنا تھا عام طور پر ہر 3 میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کی وجہ سے مر جاتا ہے اور 6 سے 15 سال تک 1200 بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں جو کہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  نوجوانوں کے تحفظ کے لئے سنگل سگریٹ کی دستیابی، اشتہارات اور روک تھام کو نفاذ، پالیسی اور آگاہی کی کوششوں میں اعلی ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی میں نوجوانوں کی شمولیت اہم ہے تاکہ ایسے پالیسی اقدامات وضع کیے جا سکیں جو زیادہ ہے زیادہ نتائج حاصل کرنے کے لئے زمینی حقائق کے مطابق ہوں گے۔

ایکسپرٹ محمد آفتاب خان نے  آنے والے بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر 30 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایس ڈی پی آئی  کیہیڈ آف پالیسی، ایڈوکیسی اینڈ آٹ ریچ، سید علی واصف نقوی، نے اپنی پریزنٹیشن میں کہا کہ 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق، عالمی سطح پر 13-15 سال کی عمر کے 37 ملین سے زیادہ نوجوان تمباکو کا استعمال کرتے ہیں۔ " ڈبلیوایچ او یورپی خطے میں، اس عمر کے 11.5 فیصد لڑکے اور 10.1 فیصد لڑکیاں تمباکو استعمال کرنے والے ہیں۔ نقوی نے ذکر کیا کہ پاکستان میں روزانہ 1200 سے زیادہ بچے تمباکو کا استعمال شروع کر رہے ہیں، اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں الیکٹرانک تمباکو اور نکوٹین کی مصنوعات کے پھیلا ئوکے ساتھ، پاکستان کے اعداد و شمار اور بھی تشویشناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نوجوانوں کو ہدف بناتی ہے کہ وہ سالانہ لاکھوں صارفین کی موت یا بندش سے محروم ہو جائیں۔

ڈاکٹر وسیم آئی جنجوعہ نے انہوں نے کہا کہ تمباکو کی صنعت تمباکو کی مصنوعات کو فروغ دینے والے اشتہارات کے ذریعے گمراہ کن ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تمباکو کی صنعت تمباکو کی تشہیرکیلئے 7.62 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جس سے عوام کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنیکے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی نشاندہی ہوتی ہے۔