جیل ریفارمز،محکمہ داخلہ نے نئی پالیسی کیلئے سفارشات مرتب کر لیں، جیلرز کی مدت تعیناتی 1 سال کرنے کی تجویز

جیل ریفارمز،محکمہ داخلہ نے نئی پالیسی کیلئے سفارشات مرتب کر لیں، جیلرز کی ...
جیل ریفارمز،محکمہ داخلہ نے نئی پالیسی کیلئے سفارشات مرتب کر لیں، جیلرز کی مدت تعیناتی 1 سال کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلی پنجاب مریم نواز  کے جیل ریفارمز وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارشات مرتب کر لیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب جیلوں میں دیگر اصلاحات کیساتھ ساتھ نے نئی پالیسی کے تحت صوبہ بھر کے جیلرز کی مدت تعیناتی ایک سال کرنے کے حوالے سے پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول سیکرٹریٹ میں جیل ریفارمز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پنجاب بھر کی 44 جیلوں کو ہر حوالے سے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ جیلوں میں جہاں جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اسی طرح انتظامیہ کو بھی میرٹ کے مطابق پرکھا جا رہا ہے۔جیلرز کی مدت تعیناتی ایک سال کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور سال بھر میں تمام سپرٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اور ایگزیکٹو افسران کے پروفیشنل کنڈکٹ کی پرکھ ہو گی۔

نور الامین مینگل نے کہا کہ تمام سال جیلرز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور ایک سال کے دوران اسی کارکردگی کی بنیاد پر مارکنگ کی جائے گی۔بہترین کارکردگی کے حامل جیلرز کو قابلیت کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی۔  کسی سطح پر قانون شکنی یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت نئی پالیسی کی سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔