قلعہ عبداللہ میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آ گئے ، کل تعداد 235 ہو گئی
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قلعہ عبداللہ میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آنے سے ملک بھر میں ان کیسز کی کل تعداد 235 ہو گئی۔وزارت صحت بلوچستان نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلوچستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں ان کیسز کی مجموعی تعداد 235 تک جا پہنچی ہے۔واضح رہے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو کے خلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا تھا ۔اس کے باوجودپاکستان میں دن بدن پولیو کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔