شہر قائد میں کارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد:ترجمان رینجرز

شہر قائد میں کارروائیاں ،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( ما نیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے ملزمان کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری، فائرنگ ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث رہے ہیں۔اتحاد ٹاؤن سے رینجرز نے 4 ملزمان گرفتار کرلیے جوبچوں کے اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق اتحاد ٹاؤن اورناظم آباد سے 3 ملزمان گرفتارکیے،ملزمان ڈکیتی سمیت سٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز

مزید :

صفحہ آخر -