بنوں، آٹا لانے والی گاڑیوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال: 2دن کی ڈیڈلائن 

بنوں، آٹا لانے والی گاڑیوں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال: 2دن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)ضلع بنوں کے آٹا ڈیلروں نے ضلع لکی مروت کی حدود میں بنوں شوگر ملز کے قریب آٹا لانے والی گاڑیوں سے فی گاڑی200روپے سے لیکرایک ہزار روپے تک غنڈہ ٹیکس وصول کئے جانے کے خلاف بنوں کوہاٹ روڈ کو بند کرکے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور نورنگ کی حدود میں غنڈہ ٹیکس ختم کرنے کیلئے دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے پولیس اور حکومت کی جانب سے یہ سلسلہ ختم نہ ہونے کی صورت میں بنوں کے تاجروں کی جانب سے مسلح لشکر بھیج کر زبردستی ختم کرانے کی دھمکی دیدی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس اینڈ اڈسٹریز کے جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان اور آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ناصر خان نے کہا کہ ایک طرف پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی سپلائی بند کرانے کی وجہ سے بنوں میں آٹے کی بوری کی قیمت پانچ ہزار ہوگئی ہے اور دوسری جانب جو گاڑیاں پنجاب کے راستے داخل ہوتی ہیں ان سے دریا خان،تونسہ چیک پوسٹ اور دیگر درہ تنگ سمیت دیگر داخیل چیک پوسٹوں پر پولیس والے 20ہزار روپے سے لیکر30ہزار روپے فی گاڑی وصول کرتی ہے جبکہ بنوں شوگر ملز کے قریب تحصیل سرائے نورنگ کی حدود میں پولیس کی موجودگی میں ایک خاتون ایم این اے کے کارندے گاڑیوں سے زبردستی ناجائز غنڈہ ٹیکس وصول کرتے ہیں دوسری جانب وفاقی اور صوبائی حکومتیں نت نئے ٹیکس لگاکر تاجروں کو بیروزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے اور تکلیف غریب عوام کو ہوتی ہے اس سلسلے میں تاجروں نے بار بار پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے لہذا ہم آخری بار آج علامتی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے احتجاج کررہے ہیں اور اگر وفاقی حکومت،صوبائی حکومت،کمشنر بنوں اور ڈی آئی جی بنوں سمیت ڈی پی ضلع لکی مروت او اور ڈپٹی کمشنرضلع لکی مروت نے دو دنوں میں نورنگ کی حدود میں غیر قانونی طور پر آٹے کی گاڑیوں سے غنڈہ ٹیکس وصولی بند نہ کی تو تاجر مسلح جاکر زبردستی ان لوگوں کا اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت،ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر ہوگی۔