یونیورسٹی آفمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں خر م مراد میموریل لیکچر

  یونیورسٹی آفمینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں خر م مراد میموریل لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) میں خرام جا ہ مراد ؒ (مرحوم) کی یاد میں خرم مراد میموریل لیکچر 2019 کا انعقادکیا گیا۔ جس میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی،امریکہ کی معروف سکالراور لکھاری پروفیسر ڈاکٹر تمارہ سون نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور ”کیا اسلام مغرب کا دشمن ہے؟“ کے موضوع پرخصوصی لیکچر دیا۔ اس تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ڈاکٹر نوشابہ حسن، مریم نور مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم، ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، ڈاکٹر جنید احمد،ڈاکٹر نعمان الحق،طلبہ،اساتذہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر تمارہ سون نے خرم مراد میموریل لیکچر پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی خرم جا ہ مراد صاحب سے نہیں ملیں لیکن مسلم امہ کی فلاح اور ترقی کیلئے انکی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اپنے دادا مرحوم کی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے بتایاکہ ان کوفخرہے کہ وہ ایک ایسے عظیم داد اکے پوتے ہیں جنہوں نے اپنی ذہنی صلاحیتوں اور قابلیت سے پوری دنیا کومتاثرکیا