بہن نے 17 سال قبل کیا وعدہ پورا کر دیا،بانجھ خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی

بہن نے 17 سال قبل کیا وعدہ پورا کر دیا،بانجھ خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی ...
بہن نے 17 سال قبل کیا وعدہ پورا کر دیا،بانجھ خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے پیدائشی طور پر رحم سے محروم ہونے کے باوجود اپنی بہن کی مدد سے بچے کو جنم دے کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔
سوزن ہیوز نامی خاتون کو 16 سال کی عمر میں ڈاکٹروں نے یہ افسوسناک خبر دی تھی کہ اس کے جسم میں رحم نہیں ہے اور وہ ساری عمر اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم رہے گی۔ سوزن کی تکلیف دہ حالت کو دیکھ کر اس کی بڑی بہن سارہ نے اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے اولاد کی نعمت حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد دے گی۔ 33 سالہ سوزن اور اس کے شوہر مائیک کا خیال تھا کہ وہ ساری عمر اولاد کے بغیر ہی گزاریں گے لیکن پھر سارہ نے یہ حیران کن پیشکش کی کہ وہ سوزن اور مائیک کے بچے کی اپنے پیٹ میں پرورش کرنے کے لئے تیار تھی۔

شادی کے بعد بیگم کو انتہائی خوش رکھنے کے خواہشمنددولہوں کے لیے تربیتی مرکز قائم
 اگرچہ یہ کام غیر معمولی حد تک مشکل تھا لیکن دو کوششوں کی ناکامی کے بعد بالآخر تیسری کوشش میں وہ کامیاب ہوگئے اور سارہ نے اپنی بہن اوربہنوئی کے صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔ ڈربی شہر سے تعلق رکھنے والی دونوں بہنیں ننھے ڈوجی کی پیدائش پر ایک دوسرے سے بڑھ کر خوش ہیں۔
سوزن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ Mrkhسنڈروم نامی مسئلے کا شکار تھیں اور ان کے ہاں اولاد کی پیدائش کا کوئی امکان نہ تھا مگر وہ کہتی ہیں کہ ان کی بہن نے وہ کر دکھایا جس کا تصور کرنا بھی محال تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کی بہن سارہ ان کے بیٹے ڈوجی کے لئے دنیا کی بہترین خالہ ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -