صرف خوبصورت لوگو ں کے لیے قائم ویب سائٹ نے تین ہزار صارفین کو بے دخل کر دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

صرف خوبصورت لوگو ں کے لیے قائم ویب سائٹ نے تین ہزار صارفین کو بے دخل کر ...
صرف خوبصورت لوگو ں کے لیے قائم ویب سائٹ نے تین ہزار صارفین کو بے دخل کر دیا،وجہ انتہائی دلچسپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگرچہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے رکن بننے پر عام طور پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاتی لیکن Beautifulpeople.comایک ایسی ویب سائٹ ہے کہ جس کا رکن بننے کے لئے غیر معمولی طور پر خوبصورت ہونا ضروری ہے۔

جنسی روابط کا الزام ، سعودی جج کے دلچسپ فیصلے نے تہلکہ مچادیا
اس ویب سائٹ نے حال ہی میں اپنے تین ہزار اراکین کی رکنیت منسوخ کردی ہے کیونکہ وہ خوبصورتی کا مطلوبہ معیار قائم نہیں رکھ پائے تھے۔ نکالے گئے لوگوں میں سے کچھ کا وزن بڑھ چکا تھا جبکہ کچھ کے انداز و اطوار ویب سائٹ کے معیار کے مطابق نہ رہے تھے۔ سب سے زیادہ تعداد میں نکالے گئے لوگوں کا مسئلہ موٹاپہ قرار دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ سے نکالے گئے لوگوں میں تقریباً 500 برطانوی شہری شامل ہیں جبکہ باقی کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔
 ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دیگر اراکین کے لئے بھی صاف پیغام ہے کہ اگر وہ اپنی رکنیت بحال رکھنا چاہتے ہیں تو اپنی خوبصورتی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ موجودہ اراکین نے نکالے گئے اراکین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی بجائے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ ان میں سے اکثر کا کہنا ہے کہ اراکین کے خوبصورتی کے معیار کو قائم رکھنے کے لئے اس طرح کے سخت فیصلے ضروری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -