مقدس مقامات پر فحش تصاویر بنانے والی خواتین گرفتار

مقدس مقامات پر فحش تصاویر بنانے والی خواتین گرفتار
مقدس مقامات پر فحش تصاویر بنانے والی خواتین گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انگکور (نیوز ڈیسک) امریکہ سے تعلق رکھنے والی دو نوجوان بہنوں کو کمبوڈیا میں مقدس مقامات پر شرمناک تصاویر بنانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی ریاست سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لنڈسے اور 22 سالہ پریسکوٹ کمبوڈیا کے ”پریاہ خان ٹمپل“ میں اپنی برہنہ تصاویر بناتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:خوبرو خاتون نے بے وفائی کی نشانیاں انٹرنیٹ پر نیلامی کیلئے پیش کر دیں

مقامی ویب سائٹ کے مطابق دونوں خواتین کو 250 ڈالر فی کس جرمانہ اور 6 مہینے کی معطل شدہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور اس وقت انہیں ملک بدر کرتے ہوئے براستہ بس تھائی لینڈ بھیجا جارہا ہے۔انہیں چار برس تک کمبوڈیا واپسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ انگکور میں واقعہ آثار قدیمہ نویں سے پندرہویں صدی تک قائم رہنے والی خمیر سلطنت کی نشانیاں ہیں اور کمبوڈیا میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی۔ حکام کے مطابق یہ جگہیں مقامی افراد کیلئے مقدس ہیں لہٰذا ان میں کسی بھی قسم کے فحش اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -