کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے ...
کئی سال سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مجاہد کے ہاں ننھے مہمان کی انوکھے طریقے سے آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) پندرہ سال سے اسرائیل کی سخت ترین قید میں بند فلسطینی شخص نے تمام تر پابندیوں کے باوجود فلسطین میں موجود اپنی بیوی کو اولاد کی نعمت سے مالا مال کردیا ہے۔ سمیرہ نمرہ نامی خاتون نے پچھلے 15 سال کے دوران اپنے خاوند کو دیکھا بھی نہیں لیکن دونوں اولاد کی شدید خواہش رکھتے تھے۔ نامعلوم ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سمیرہ کے قیدی شوہر یحییٰ نمر نے اپنا نطفہ جیل کی دیواروں سے باہر سمگل کردیا اور پھر ایک فلسطینی کلینک میں اس کی مدد سے اس کی بیوی سمیرہ حاملہ ہوگئی۔

اسرائیل کی حمایت میں بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،جاننے کے لئے کلک کریں
اگرچہ اسرائیل نے دونوں میاں بیوی کو ڈیڑھ دہائی سے جدا کررکھا ہے لیکن جب وہ یاسمین نامی پیاری سی بیٹی کے والدین بنے تو فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی بھی حیران رہ گئے کہ ان کے ناقابل یقین مظالم بھی قیدی کو صاحب اولاد ہونے سے روک نہ سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -