43سال تک مردبن کر بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون کیلئے بڑا اعزاز

43سال تک مردبن کر بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون کیلئے بڑا اعزاز
43سال تک مردبن کر بچوں کی کفالت کرنے والی خاتون کیلئے بڑا اعزاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(نیوزڈیسک)ایک مصری خاتون جو اپنے بچوں کو پالنے کے لئے 43 سال تک مرد کا روپ دھار کر رہتی رہی کو مصری حکومت نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ مصر کے صدر جنرل السیسی نے اس خاتون کو بہادر زندگی گزارنے پر اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ دیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد خاتون سیسا ابوداہو کا کہنا تھا کہ وہ مردوں کے کپڑوں میں رہ کر اس بات کی عادی ہوگئی ہے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ مرتے دم تک یہی کپڑے پہنے گی۔اس کا کہنا تھا کہ جب اس کے شوہر کا انتقال ہوا تو اس کی زندگی میں بالکل اندھیرا ہوگیا۔ اس کے بھائی مختلف طرح کے رشتے لائے لیکن ان میں سے کوئی بھی اس کے لئے مناسب نہ تھا لیکن اس نے اپنے بچوں کو تو پالنا تھا لہٰذا اس نے فیصلہ کیا کہ وہ مردوں کاروپ دھار لے گی۔

مزید پڑھیں:شوہر نے نئی نویلی دلہن کا سرپھاڑ دیا،وجہ جا ن کر آپ کو سمجھ نہیں آئے گی کہ ہنسیں یا روئیں
70سالہ مصری خاتون سیسا ابوداہو کچھ عرصہ قبل ایک ٹی وی پروگرام میں نمودار ہوئی تھی جس میں اس نے اپنی زندگی کی کہانی سناتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے یہ روپ اس لئے دھارا کہ اس کا شوہر جوانی میں انتقال کر گیا تھا اور اس نے اپنی بیٹی کی بہتر پرورش کے لئے مرد بننے فیصلہ کیا۔اس نے بتایا کہ اس دوران وہ مردوں والی متعدد نوکریاں بھی کرتی رہی لیکن کبھی بھی کسی کو شک نہیں ہوا کہ وہ ایک عورت ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ مردوں والے کپڑے پہننے کی اس حد تک عادی ہو چکی ہے کہ اب عورتوں والے کپڑے اسے عجیب لگتے ہیں اور سب لوگ اسے مرد سمجھتے ہیں اور اگر کوئی اس کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ دیکھے تو تب اسے یقین نہیں آتا کہ وہ ایک عورت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -