شادی کی تقریب میں مہمان سے شادی کرنے والی بھارتی دلہن کا ’اصلی‘ دولہا بھی سامنے آگیا، حیرت انگیز انکشاف کرڈالا
نئی دلی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے ایک بدقسمت بھارتی دولہے کی خبر نے سب کو حیران کردیا کیونکہ اسے شادی کی تقریب میں ہی مرگی کا دورہ پڑگیا جس کے بعد دلہن نے ایک مہمان نوجوان سے شادی کرلی تھی۔ اب یہ دکھی دولہا ایک دفعہ پھر سامنے آگیا ہے اور دلہن ”23 سالہ اندر اوتی“ پر الزام لگایا ہے کہ وہ پہلے سے اپنے رشتہ دار لڑکے سے شادی کا منصوبہ بنا چکی تھی اور اس نے جان بوجھ کر اسے نشہ آور پان کھلایا جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
دولہے کا کہنا ہے کہ وہ ریاست اترپردیش میں اپنے گاﺅں سے 370 میل کا فاصلہ طے کرکے شادی کی تقریب میں آئے تھے اور اس نے سارے دن سے کچھ نہ کھایا تھا۔ جب دلہن کی طرف سے اسے محبت کے ساتھ پان کھلایا گیا تو وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اس کے ساتھ کیا سازش کی جارہی ہے۔ پان کھانے کے بعد اسے کچر آیا اور وہ سٹیج پر ہی گر گیا۔ جب دو گھنٹے بعد اسے ہسپتال سے واپس لایا گیا تو دلہن اپنے بہنوئی کے رشتہ دار ہرپال سنگھ کے ساتھ سات پھیرے لے چکی تھی۔
عمران خان کی پیش گوئی ،اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی
خالی ہاتھ رہنے والے دولہے کے بھائی روی کمار کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی مکمل طور پر صحتمند ہے اور اسے کبھی بھی مرگی کا مرض نہیں رہا ہے۔ ناکام دولہے کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کی تقریب محض ڈرامہ تھی اور دلہن پہلے ہی سارا پروگرام بناچکی تھی۔
دوسری جانب دلہن والوں نے اس نئے الزام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے تو مریض دولہے نے بیماری چھپا کر انہیں دھوکہ دیا اور اب شرمناک الزامات لگارہا ہے۔