ان مشوروں پر عمل کر کے آپ روزانہ صرف دو منٹ میں ذہنی تناؤسے مکمل چھٹکاراپاسکتے ہیں

ان مشوروں پر عمل کر کے آپ روزانہ صرف دو منٹ میں ذہنی تناؤسے مکمل ...
ان مشوروں پر عمل کر کے آپ روزانہ صرف دو منٹ میں ذہنی تناؤسے مکمل چھٹکاراپاسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آج کے حالات میں ہر دوسرا شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے چھٹکارہ پانے کے لئے مختلف طریقے آزماتا ہے۔آئیے آپ کو ذہنی تناؤ سے فوراًچھٹکارا پانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پر سکون نیند اور بہترین صحت کے لیے کس پوزیشن میں سونا چاہئے ؟مفید معلومات
لمبی سانس
اگر آپ کے ذہن پر بہت دباؤ ہو تو آرام سے بیٹھ جائیں اور تین لمبی لمبی سانسیں اندر کھینچیں۔اس عمل کو مستقل کرنے سے ہمارا ذہن کئی طرح کے مسائل سے آزاد ہوجاتا ہے اور سکون ملتا ہے۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر انسان کو چاہیے کہ اس طرح دن میں ضرور سانسیں لے تا کہ وہ دباؤ سے بچ سکے۔
مراقبہ
اب مغربی دنیا بھی اس بات کی قائل ہوتی جا رہی ہے کہ ایک جگہ بیٹھ کر اپنے پیدا کرنے والے کی طرف لو لگانے سے انسان کو وہ ذہنی سکون ملتا ہے جو کسی اور چیز سے ممکن نہیں۔جدید دور میں کئی لوگ بشمول سٹیو جابز، آپرا وینفری بھی مراقبے کی جانب قائل ہیں۔آپ کو بھی چاہیے دن میں کم از کم ایک بار ضرور ایک جگہ بیٹھ کر یہ عمل کریں۔

مزیدپڑھیں:جسم کی فالتوچربی سے چھٹکارا پانے کے لیے وہ تما م باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں،عمل کریں اور فائدہ اٹھائی
سننے کی عادت
اگر آپ لوگوں کو توجہ سے سننے کی عادت اپنا لیں تو یقین جانئے کہ آپ ذہنی آسودگی محسوس کریں گے۔
سوالات
اگر آپ کے ذہن میں مختلف طرح کے سوالات جنم لیتے ہیں تو ایسا ہونا دیں کیونکہ اس طرح آپ کے دماغ کو ہر طرح کی باتیں سوچنے کا موقع ملتا ہے اور آپ بھی ہر طرح کی چیز کے بارے میں کھل کر سوچ سکتے ہیں۔ اس عمل سے آپ کو ذہنی سکون ملنے کے ساتھ قدرت کی خوبصورتیوں کے متعلق سوچنے کا موقع ملے گا۔
مقصد
دنیا میں ہر چیز کا ایک مقصد ہے اور کوئی بھی شے فالتو نہیں۔ہماری زندگی کا بھی ایک مقصد ہے،انسان ذہنی طور پر اس وقت کشمکش یا تناؤ کا شکار ہوتا ہے جب اسے اپنی زندگی کا مقصد کچھ نظر نہ آئے۔ہمیشہ اس بات کو اپنے ذہن میں رکھیں کہ آپ کو ایک بامقصد زندگی گزارنی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -