خیبرایجنسی سے بازیاب رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل گورنرہاﺅس منتقل

خیبرایجنسی سے بازیاب رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل گورنرہاﺅس منتقل
خیبرایجنسی سے بازیاب رکن پنجاب اسمبلی رانا جمیل گورنرہاﺅس منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی کے علاقے سے بازیاب پنجاب اسمبلی کے رکن رانا جمیل کو گورنر ہاﺅس منتقل کردیاگیاہے جہاں وہ گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی سے ملاقات کریں گے اوراُن کے تعاون کا شکریہ اداکریں گے ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماءمیڈیا سے بھی گفتگوکریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ شام لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد کے قریب شلمان کے علاقے سے بازیاب کرایاتھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے پاس موجود تھے ۔
یادرہے کہ رانا جمیل کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتہائی قریبی سمجھا جاتاتھا لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اُن کی بازیابی کسی آپریشن کے ذریعے عمل میں آئی یامذاکرات کا نتیجہ ہے ۔
رانا جمیل کو کچھ ماہ قبل پنڈی بھٹیاں کے علاقے سے اغواءکیاتھا ، باجوڑ کے بعد افغان صوبہ ننگرہار منتقلی کی بھی اطلاعات ملی تھیں تاہم سرکاری موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -