سکول ایجوکیشن کوالٹی اور کوانٹٹی کے متاثر ہونے کی وجہ موجودہ تعلیمی پالیسی ہے ، محمد ارشد


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب نیشنلائزڈ ٹیچرز و ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن اور جائنٹ ایکشن کمیٹی کےچیئر مین رانا محمد ارشد نے ایک اجلاس میں سکول ایجوکیشن کی موجودہ صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ سکول ایجوکیشن کوالٹی اور کوانٹٹی دونو بُری طرح متاثر ہو رہی ہیںجس کی ذمہ داری اساتذہ پر ڈالی جا رہی ہے حالانکہ اس کے ذمہ دار موجودہ سیکرٹری ایجوکیشن سکولز پنجاب اور موجودہ تعلیمی پالیسیاں ہیں ان پالیسیوں کی بدولت صوبہ پنجاب میں 21 لاکھ بچے ڈراپ ہو چکے ہیں جبکہ لٹریسی مہم میں 44 لاکھ بچوں کے داخلہ کا ہدف بھی بُری طرح ناکام ہوامصنوعی اعداد و شمار تیار کرکے ہدف حاصل کرنے کی بڑھکیں لگائی جا رہی ہیںحقیقت واضح نہ ہو اس کےلئے تھرڈ پارٹی ایویلشن کا کہہ کر معاملہ سرد خانے میں ڈالا جا رہا ہے اور دوسری طرف سینکڑوں اساتذہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسسز جاری کئے تا کہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے اساتذہ میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے ان حالات میں اساتذہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی گئی کہ حالات کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔