زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان کے پہلے رئیل اسٹیٹ انڈیکس کا اجراء

لاہور (کامرس رپورٹر)زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان کے پہلے رئیل اسٹیٹ انڈیکس کا اجراء کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صفِ اول کے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے رئیل اسٹیٹ انڈیکس کے آغاز کے ذریعے ایک بار پھر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے یہ نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں بلکہ جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے ا ب درست ڈیٹا کا حصول آپ سے صرف ایک کِلک کے فاصلے پر ہے یہ انڈیکس سمجھدارسرمایہ کاروں کے لیئے سرمایہ ثابت ہوگا۔روایتی طور پرمعلومات کی کمی کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سے متعلق فیصلوں پرقیاس آرائیوں کی دھند چھائی ہوتی ہے لیکن اب اس انڈیکس کی مدد سے یہ قصہ پارینہ بن جائے گا۔ اب سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی کئی سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔اس انڈیکس کے ذریعے معلومات تک رسائی کو اتنا سہل بنایا گیا ہے کہ نئے سرمایہ کار بھی پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انڈیکس پراپرٹی کی مربع فٹ قیمت کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے اساتذہ کی معاونت سے نیا طریقہ کار ڈویلپ کیا۔ زمین ڈاٹ کام کے شریک سی ای او عمران علی خان کا کہنا ہے: "زمین ڈاٹ کام کا مقصد پاکستان کی رئیل اسٹیٹ سے متعلق ہر چیز کو اسٹیک ہولڈرز کی پہنچ میں لے کر آنا ہے۔ سرمایہ کاروں کو پورا حق ہے کہ وہ مکمل معلومات کی روشنی میں فیصلے کریں اور ہم اس ضمن میں ان کو ہر ممکن مدد بہم پہنچانا چاہتے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس قابلِ تعریف آلے کو تخلیق کیا ہے ۔