چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کے چھاپے،تین بچوں کو تحویل میں لے لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تحویل میں لے لیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے چند دن پہلے دو بچوں علی رضا ولد کلیم اور علی رضا ولد مختار کو تحویل میں لیا۔ ان بچوں نے بتایا کہ بھاٹی گیٹ میں پرندہ مارکیٹ کے پاس جھگیوں میں اکرم مولوی، ذیشان کراچی والا اور رضا نامی افراد چھوٹے بچوں کو جھگیوں میں لاتے ہیں اور جنسی استحصال کے علاوہ بچوں کو نشہ آور اشیاء بھی استعمال کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔
بچوں کی نشاندہی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے اس جگہ پر چھاپہ مارا اور تینوں افراد کو پولیس کی مدد سے حراست میں لے لیا ۔ اس کے علاوہ موقعہ سے 14سالہ بچہ حیدر علی ولدغضنفر علی کو بھی تحویل میں لے لیا۔ تینوں ملزمان کے خلاف چائلڈپروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ذیادتی کا شکار بچوں کو ہر ممکن تحفظ دے گی۔