تشدد کا شکار بچے کا علاج جاری ہے، صبا ء صادق


لاہور (لیڈی رپوٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے چوبرجی سے تحویل میں لئے گئے تشدد کا شکار بچے کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تشدد سے زخمی ہونے والے بچے کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور اس بچے کو تمام تر طبی سہولیات چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی جانب سے مہیا کی جا رہی ہیں۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق کا کہنا تھا کہ بچے کا بہتر طریقے سے علاج معالجہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بچے کی نفسیاتی کونسلنگ بھی جاری ہے۔