شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ، 2خودکش بمبار مارے گئے ،1جوان شہید

شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ، 2خودکش بمبار مارے ...
شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام ، 2خودکش بمبار مارے گئے ،1جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخواہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پردہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2خودکش بمباروں کو مار گرایاجبکہ ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدرمیں مچنی کے علاقے عائشہ کور ونہ میں دہشتگردوں نے ایف سی کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پسپا کر دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2خودکش حملہ آورمارے گئے۔اس دوران ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو شبقدرمنتقل کر دیا گیا ہے ۔

خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر ایف سی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے حملہ ،کئی دہشتگرد مارے گئے

ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے تحریب کاروں کے مکرو عزائم کو ناکام بنا دیا ۔ اس دوران دہشگردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔