سٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجرا فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا

سٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجرا فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجرا فارم اب انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا ،سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ایس ای سی پی کے جاری اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے سہولت کے لئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کے شیئرز کے اجرا کا فارم اب اردو میں بھی جاری کیا جائے گا جبکہ کمپنیاں تمام نوٹسز بھی انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کی پابند ہونگی ۔ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیاں انگریزی سے اردو زبان میں ترجمہ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی جملے کا مطلب تبدیل نہ ہو اگر کسی لفظ کے اردو ترجمے میں مشکل ہو اور وہ انگریزی میں ہی عام فہم ہو اس صورت میں اسے انگریزی میں ہی لکھ دیا جائے ۔ایس ای سی پی کے مطابق نئے شیئرز کا اجرا فارم اب اردو میں بھی ہو گا اور تمام نوٹسز اردو زبان میں بھی جاری کیے جائیں گے۔
یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے اور ترجمے کے دوران کسی بات کا مطلب تبدیل نہیں ہونا چاہئے جبکہ انگریزی کے عام فہم الفاظ کا اردومیں ترجمہ ضروی نہیں ہے۔

مزید :

کامرس -