لوک ورثہ میں پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش کل ہو گی

لوک ورثہ میں پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش کل ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) منڈوا فلم کلب لوک ورثہ پاکستانی فلم عشقِ لیلیٰ کی نمائش کل سہ پہر کرے گا۔ عشقِ لیلیٰ 1957ء کی کامیاب فلموں میں شمار کی جائے گی۔ اس موضوع پر 1930ء سے لے کر اب تک بے شمار فلمیں بھارت اور پاکستان میں بنائی جا چکی ہیں۔ عشقِ لیلی کے نغمے بے حد مشہور ہوئے۔جن میں’’ پریشان رات ساری ہے‘‘،’’جگر چھلنی ہے‘‘ اور ’’چاند تکے چھپ چھپ کے‘‘ بے حد مشہور ہوئے۔ فلم کی موسیقی صفدر حسین کی ہے ستاروں میں صبیحہ، سنتوش کمار اور علاؤالدین ہیں۔ گلوکاروں میں زبیدہ خانم، عنایت حسین بھٹی اور سلیم رضا کے نام قابل ذکرہیں۔

مزید :

کلچر -