نرم دل خاتون نے سڑک پر پڑے بے گھر نوجوان کو دیکھا تو ترس کھا کر گھر لے آئی، کئی دن اس کی خدمت کرتی رہی، لیکن دراصل یہ آدمی کون تھا اور پھر گھروالوں کے ساتھ کیا خوفناک ترین کام کردیا، جان کر انسان کسی اجنبی سے بات بھی نہ کرے

نرم دل خاتون نے سڑک پر پڑے بے گھر نوجوان کو دیکھا تو ترس کھا کر گھر لے آئی، کئی ...
نرم دل خاتون نے سڑک پر پڑے بے گھر نوجوان کو دیکھا تو ترس کھا کر گھر لے آئی، کئی دن اس کی خدمت کرتی رہی، لیکن دراصل یہ آدمی کون تھا اور پھر گھروالوں کے ساتھ کیا خوفناک ترین کام کردیا، جان کر انسان کسی اجنبی سے بات بھی نہ کرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) سچ ہی کہتے ہیں کہ بعض انسانوں کی فطرت بچھو سے بھی بدتر ہوتی ہے کہ ان سے جتنی بھی شفقت کی جائے وہ ڈسنے سے باز نہیں آتے۔ سفاک برطانوی نوجوان ایرن بارلی بھی ایک ایسی ہی مثال ہے، جسے ایک ادھیڑ عمر خاتون نے کھلے آسمان تلے سوئے دیکھا تو ترس کھا کر اپنے گھر لے آئی، مگر اس بدبخت نے بیچاری خاتون اور اس کے 13 سالہ بیٹے کو خنجر گھونپ کر ہلاک کردیا جبکہ اس کے 47 سالہ شوہر کو بری طرح زخمی کردیا۔ 

مقتولہ ٹریسی ولکنسن کے دوستوں اور عزیزوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انتہائی شفیق اور رحم دل خاتون تھیں۔ انہوں نے تقریباً ایک سال قبل 23 سالہ اجنبی نوجوان بارلی کو ایک پارکنگ سٹینڈ میں سوئے ہوئے پایا تو اسے اپنے گھر لے آئیں۔ وہ اس نوجوان سے اپنے نوعمر بیٹے جیسا ہی سلوک کرتی تھیں اور اس کا ہر ممکن خیال رکھتی تھیں۔ انہوں نے دریا دلی کی ہر حد پار کر دی اور بارلی کو ایک نیا فلیٹ بھی خرید دیا، مگر بیچاری کے وہم و گمان بھی نہ تھا کہ اس نیکی کا بدلہ دردناک موت کی صورت میں ملنے والا تھا۔ بارلی ایک عادی مجرم تھا جس نے انتہائی نرم خو اور مہربان ٹریسی کے احسانات کا بدلہ ان کے سینے میں خنجر گھونپ کر ادا کیا۔ بدبخت نے ان کے 13 سالہ بیٹے پئیرس کی بھی جان لے لی۔
ٹریسی کے زخمی شوہر کا واحد سہارا ان کی 18 سالہ بیٹی لیڈیا رہ گئی ہیں، کیونکہ وہ حملے کے وقت گھر پر نہیں تھیں۔ وہ برسٹل یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہیں۔ ملزم ایرن بارلی پر ٹریسی اور ان کے بیٹے پیئرس کے قتل جبکہ ان کے خاوند پیٹر کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -