پشاور: بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل میں ملوث نامزد 3 ملزمان گرفتار، مزید 6 تاحال فرار

پشاور: بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل میں ملوث نامزد 3 ملزمان گرفتار، مزید 6 تاحال ...
پشاور: بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل میں ملوث نامزد 3 ملزمان گرفتار، مزید 6 تاحال فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بڈھ بیرسانحہ میں اہم پیش رفت ، 8 افرادکے قتل میں ملوث نامزدملزمان گرفتارکرلیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران قتل میں نامزد 3 ملزم نوشہرہ سے گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کے بعد باپ بیٹوں سمیت ملزمان نوشہرہ میں روپوش تھے، واقعہ میں نامزد مزید 6 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزادہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملزموں نے ساتھیوں کے ہمراہ 23لاکھ کے تنازع پر بچوں اورخواتین سمیت 8افرادکوقتل کیاتھا۔