شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانے والی نوجوان پاکستانی خاتون کی ایک بار پھر ہنی مون کی تصاویر سامنے آگئیں۔۔۔اب کی بار وہ اکیلی نہیں بلکہ اس کے ساتھ۔۔

شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانے والی نوجوان پاکستانی خاتون کی ایک بار پھر ہنی ...
شوہر کے بغیر ہنی مون پر جانے والی نوجوان پاکستانی خاتون کی ایک بار پھر ہنی مون کی تصاویر سامنے آگئیں۔۔۔اب کی بار وہ اکیلی نہیں بلکہ اس کے ساتھ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنہا ہنی مون منانے اور اپنی تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی لاہور کی خاتون کو آخر کار خاوند کا ساتھ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی ہما مبین جس نے گزشتہ سال اپنی تنہا ہنی مون کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں اور اس کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں نے اب اپنے خاوند کے ساتھ اکھٹے ہنی مون مناتے ہوئے تصاویر شائع کردی ہیں۔”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق گزشتہ سال ہما مبین اور ان کے شوہر ارسلان سرور نے یونان میں ہنی مون منانے کا پلان بنایالیکن بروقت سرور کا ویزا نہ لگنے کی وجہ سے ہما کو شادی کے دوسرے ہی دن بغیر شوہر کے یونان جانا پڑاجبکہ سسرال بھی ساتھ تھا۔

ہما مبین کے پہلے اور شوہر کے بغیر ہنی مون کی تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ہما مبین نے اپنے ہنی مون کو انوکھا بنانے کیلئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کردی اور ان تصاویر میں ایسے پوز دیئے کہ وہ یہ دکھا سکیں کہ وہ اپنے شوہر کو بہت مس کررہی ہیں۔ ہما کے انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے تھے۔
لیکن اب ایک بار پھر جوڑے نے اپنے ہنی مون کو منانے کیلئے اکٹھے یورپ جانے کا فیصلہ کیا ۔ ان کا پلان اور حالت زار دیکھنے کے بعد’ آئی ایچ جی ریوارڈ زکلب ‘نے جوڑے کو ایک ملین پوائنٹس دیئے اور جوڑے کو اکھٹے ہنی مون منانے کیلئے موقع فراہم کیا۔جوڑے نے اپنے چودہ روزہ ہنی مون دورے کے دوران اٹلی،سپین،فرانس،پرتگال کی سیر کی۔ جوڑے نے اپنا وقت بارسلونا میں نیو ایئر نائٹ مناتے ہوئے گذارا۔ہما مبین کا کہنا تھا کہ ”میرا پہلا ہنی مون اچھاتھا ،مگر مجھے اس بات کی ہرگز توقع نہیں تھی کہ میری تصاویر وائرل ہوجائیں گی“۔
ہمانے اپنے شوہر کے ساتھ ایک رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں’ آئی ایچ جی کلب ‘کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوںجس نے ہمیں خوبصورت اور رومانوی لمحات اکھٹے گزارنے کا موقع دیااور کہا کہ اکیلی ہنی مون منانے سے زیادہ اچھا اپنے شوہر کیساتھ ان لمحات کا لطف اٹھانا ہے“۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -