معروف فحش اداکارہ کی سٹیڈیم میں تماشائی کے ساتھ ایسی حرکت کہ باہر ہی نکال دیا گیا

معروف فحش اداکارہ کی سٹیڈیم میں تماشائی کے ساتھ ایسی حرکت کہ باہر ہی نکال دیا ...
معروف فحش اداکارہ کی سٹیڈیم میں تماشائی کے ساتھ ایسی حرکت کہ باہر ہی نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)فحش فلموں کی معروف اداکارہ میا خلیفہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ غصے کی بڑی تیز ہیں، اور ہفتے کی شام امریکا کے ایک سٹیڈیم میں انہوں نے سب کے سامنے اپنے آتشی مزاج کا مظاہرہ بھی کر دکھایا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے انکشاف کیا کہ میا خلیفہ نے اپنے ایک پرستار کے منہ پر ایسے زور کا مکا جڑ دیا کہ بیچارے کے ہوش ہی اڑ گئے۔ ان کی اس حرکت پر سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا اور سٹیڈیم سے باہر لے گئے تا کہ مزید ہنگامے سے بچا جا سکے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ جنسی تسکین کیلئے بنائی گئی گڑیا کے ساتھ جنسی زیادتی، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ ڈاجرز سٹیڈیم میں شکاگو کبز اور لاس اینجلس ڈاجرز کے درمیاں ہونے والا باسکٹ بال میچ دیکھنے آئی تھیں۔ اس موقع پر ان کے گرد پرستاروں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جن میں سے ایک زیادہ ہی جذباتی ہو گیا اور ان کے ساتھ چمٹ کر سیلفی بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ اس بیچارے کو یہ کوشش بہت مہنگی پڑی کیونکہ اگلے ہی لمحے میا خلیفہ کے زوردار مکے نے اس کا جبڑا ہلا دیا۔
اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کے کچھ وقت بعد میا خلیفہ کی جانب سے بھی اس پر مختصر تبصرہ سامنے آیا۔ انہوں نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر فقط اتنا لکھا ”جھوٹی خبر۔“ اب یہ معلوم نہیں کہ انہوں نے پرستار کو مکا مارنے کو جھوٹی خبر قرار دیا یا خود کو سٹیڈیم سے نکالے جانے کو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -