دنیا کا امیر ترین آدمی جس کے پاس بل گیٹس سے 2 گنا زیادہ دولت ہے لیکن اب تک کسی کو اس بارے میں معلوم نہ تھا، یہ آدمی کون ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

دنیا کا امیر ترین آدمی جس کے پاس بل گیٹس سے 2 گنا زیادہ دولت ہے لیکن اب تک کسی ...
دنیا کا امیر ترین آدمی جس کے پاس بل گیٹس سے 2 گنا زیادہ دولت ہے لیکن اب تک کسی کو اس بارے میں معلوم نہ تھا، یہ آدمی کون ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کسی بچے سے بھی پوچھ لیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے تو وہ فوراً سے پیشتر جواب دے گا ’بل گیٹس‘۔لیکن اگر آپ سے کہا جائے کہ یہ جواب غلط ہے تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا؟حقیقت یہی ہے کہ دنیا کا امیر ترین شخص بل گیٹس نہیں بلکہ کوئی اور ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس کی دولت خفیہ ہے۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ہیں۔ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ”ولادی میر پیوٹن کی دولت 220ارب ڈالر(تقریباً 220کھرب روپے) سے بھی زیادہ ہے۔
پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ولادی میر پیوٹن ’فوربز‘ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ کیوں نہیں لے پاتے؟ اس کا جواب 2015ءمیں فوربز دے چکا ہے کہ وہ شخصیات کے اثاثوں، بشمول پبلک اور پرائیویٹ کمپنیوں میں ان کے حصص، رئیل سٹیٹ، ان کی ملکیت جہازوں، آرٹ اور کیش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فہرست ترتیب دیتا ہے جس میں بل گیٹس سرفہرست آتے ہیں۔ فوربز کا کہنا تھا کہ وہ ان مطلق العنان حکمرانوں کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرتا جو اپنے عہدے کو دولت کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

کباڑیے سے لیا 30 سال پرانا ٹی وی کھولا گیا تو اس میں سے 80 لاکھ روپے نکل آئے، یہ پیسے کس کے تھے اور ٹی وی میں کیسے پہنچ گئے، جان کر آپ کے لئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے مصنف اور سابق فنڈ منیجر بل براﺅڈر کا بھی کہنا تھا کہ ”مجھے یقین ہے کہ پیوٹن کی دولت 200ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ پیوٹن کے 14سالہ دور اقتدار میں ملک نے جو دولت کمائی ہے اور اس میں سے جو دولت سکولوں، سڑکوں اور ہسپتالوں وغیرہ پر خرچ نہیں کی گئی، وہ جائیداداور مختلف کمپنیوں کے حصص کی خریدمیں استعمال ہوئی اور اس کا بہت بڑا حصہ سوئس بینکوں میں پڑا ہے۔ ان جائیدادوں اور بینک اکاﺅنٹس کا انتظام و انصرام پیوٹن اور ان کے قریبی دوستوں کے ہاتھ میں ہے۔“ بل گیٹس کے پاس اس وقت 75ارب ڈالر کی دولت ہے اور بل براﺅڈر تنہاءپیوٹن کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار نہیں دیتے۔ کئی روس کے اندرونی ذرائع بھی براﺅڈر کے اس نظرئیے کی تصدیق کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -