خوبرو بھوتنیاں شہریوں کو ورغلانے لگیں،برطانیہ میں ہوس بھرا خوف و ہراس

خوبرو بھوتنیاں شہریوں کو ورغلانے لگیں،برطانیہ میں ہوس بھرا خوف و ہراس
خوبرو بھوتنیاں شہریوں کو ورغلانے لگیں،برطانیہ میں ہوس بھرا خوف و ہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) چڑیلوں اور دیگر ہوائی مخلوقات کے انسانوں کو تنگ کرنے کے واقعات تو اکثر سننے میں آتے ہیں لیکن برطانوی علاقے ویلز میں متعدد مسافروں کا کہنا ہے کہ انہیں سونی سڑک پر خوبرو خواتین ملیں اور ان کے ساتھ خوب مستی بھی کی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ انسان نہیں چڑیلیں تھیں۔

محبوب پر حق جمانے کے لیے خاتون اور بھوت میں مقابلہ ،جاننے کیلئے کلک کریں

مصف گیون ڈیویز جنوں بھوتوں پر تحقیق کیلئے مشہور ہیں اور کئی کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سوان سی کے علاقہ میں شاہراہ A40 کے سنسان علاقہ میں کئی لوگوں کو خوبرو چڑیلوں سے ملنے کا اتفاق ہوا ہے۔ ایک مسافر جان کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد واپس جارہا تھا کہ سڑک کنارے سفید لباس میں ملبوس ایک خوبرو دوشیزہ نظر آئی۔ اس نے دوشیزہ کو ساتھ بٹھالیا اور ایک جگہ گاڑی روک کر اسے قریب واقعہ ٹوائلٹ میں لے گیا۔ جب وہ موج مستی کررہے تھے تو اچانک اس کا دم گھٹنے لگا اور اسے یوں محسوس ہونے لگا کہ وہ مرنے والا ہے۔
 اس نے بھرپور طاقت سے دوشیزہ کو پرے ہٹایا تو دیکھا کہ وہ بدنما چہرے والی بڑھیا تھی جو خوفناک آوازیں نکالتی ہوئی اچانک غائب ہوگئی۔ گیون کہتے ہیں کہ انہیں درجنوں مسافر اسی طرح کے تجربات کا حال بیان کرچکے ہیں اور وہ اس کے بارے میں کتاب بھی لکھنے والے ہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربات "Sleep Paralysis" نامی بیماری کا نتیجہ بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -