اپنی موت کے 20 برس بعد شہزادی ڈیانا نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس کی لٹیا ڈبودی، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ شہزادے کی زندگی جیتے جی ختم ہوگئی

اپنی موت کے 20 برس بعد شہزادی ڈیانا نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس کی لٹیا ڈبودی، ...
اپنی موت کے 20 برس بعد شہزادی ڈیانا نے اپنے شوہر شہزادہ چارلس کی لٹیا ڈبودی، ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ شہزادے کی زندگی جیتے جی ختم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کی موت کو 20برس گزر گئے ہیں لیکن شاید برطانوی شہری آج بھی اس صدمے سے نکل نہیں پائے اور شہزادہ چارلس کے متعلق ان کے دل صاف نہیں ہوئے، کہ ان کی اکثریت شہزادی ڈیانا کی موت کی وجہ شہزادہ چارلس کی بے وفائی کو سمجھتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کی 20ویں برسی پرYouGov کے زیراہتمام کیے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ برطانوی شہریوں میں شہزادہ چارلس کی مقبولیت انتہائی کم ہو گئی ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق صرف ایک تہائی برطانوی سمجھتے ہیں کہ چارلس اپنے امور احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، باقی دو تہائی کا خیال اس کے برعکس ہے۔

’وہ پاکستانی واحد آدمی تھا جس سے لیڈی ڈیانا بے حد پیار کرتی تھیں اور جس نے کبھی ان کا استعمال نہ کیا نہ دھوکہ دیا، وہ۔۔۔‘ یہ پاکستانی کون تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
رپورٹ کے مطابق اس سروے میں شہزادی ڈیانا کی ’سوتن‘ ثابت ہونے والی کیمیلا پارکرکی مخالفت بھی انتہاءکو چھوتی نظر آئی۔ جب برطانوی باشندوں سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ کیمیلاپارکر کو اپنی ملکہ بنتے دیکھنا چاہتے ہیں تو حیران کن طور پر 86فیصد برطانوی شہریوں کا کہنا تھا کہ ’نہیں، ہم کیمیلا پارکر کو اپنی ملکہ کے روپ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔“ صرف 14 فیصد لوگوں نے ان کے حق میں رائے دی۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ ’شہزادہ چارلس اپنے فرائض کیسے ادا کر رہے ہیں؟‘ تو 36فیصد نے کہا کہ وہ مثبت طریقے سے فرائض ادا کر رہے ہیں، صرف 8فیصد نے کہا کہ وہ انتہائی مثبت طریقے سے فرائض ادا کر رہے ہیں، 9فیصد نے ان کے کردار کو انتہائی منفی اور 18فیصد نے منفی قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -