فلسطینیوں پر ظلم وتشدد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

فلسطینیوں پر ظلم وتشدد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا انکشاف
فلسطینیوں پر ظلم وتشدد میں امریکہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں اور ظلم وتشددمیں اسرائیل کیساتھ ساتھ امریکہ کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ خود امریکی وزارت خارجہ نے کیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ اتوار کی شام غزہ میں جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے 13 اسرائیلی فوجیوں میں دو امریکی شہری بھی شامل تھے۔
لاس اینجلس کی یہودی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ خط میں بتایا گیا تھا کہ ان فوجیوں میں سے ایک امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے سان فرنانڈو کا رہائشی میکس سٹاینبرگ اسرائیلی فوج کے گولانی بریگیڈ میں نشانچی تھا۔ اس کے علاوہ دوسرا فوجی امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا نسیم شان کارمیلی تھا اور وہ بھی گولانی بریگیڈ میں ہی شامل تھا۔
امریکی وزارت خارجہ نے ان دونوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دونوں شخص امریکی شہری تھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ملہوک فوجیوں کے پاس اسرائیلی شہریت بھی تھی یا نہیں۔
یہ دونوں فوجی غزہ کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کارروائی کا نشانہ بن گئے تھے۔یادرہے کہ اتوار کو کم از کم 100فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے اور اسرائیل نے دعویٰ کیاتھاکہ حماس کے القسام بریگیڈ کے راکٹ حملے میں 13یہودی فوجی بھی مارے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -