فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے ...
فیس بک پر دوستی، نوجوان لڑکی لڑکے سے ملنے گاﺅں سے شہر آگئی، لیکن پھر اسے دیکھتے ہی لڑکے نے کیا کام کیا؟ کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا تھا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے ذریعے دوستی کا جنون کچھ ایسا عام ہوگیا ہے کہ اخلاقیات کے ساتھ احتیاط کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھیانک جرائم کا نشانہ بننے والوں کی داستانیں آئے روز سامنے آتی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کی بجائے اور تیزی پکڑتا جارہا ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک نوعمر لڑکی فیس بک پر ایک اجنبی لڑکے کے ساتھ دوستی ہونے کے بعد اس سے ملنے کے لئے شہر پہنچ گئی۔ اس کی قسمت اچھی تھی، ورنہ اب تک انسانی سمگلروں کے ہاتھ لگ کر نجانے کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہوتی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جے پور شہر کے ایک دیہات سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کی دوستی فیس بک پر عمران نامی 22سالہ نوجوان سے ہوئی تھی۔ چند ماہ تک فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے ان کے درمیان رابطہ رہا اور پھر عمران کے کہنے پر وہ اسے ملنے کے لئے دلی پہنچ گئی۔ وہ درندہ تو اس کے انتظار میں ہی بیٹھا تھا۔ جونہی یہ دلی پہنچی تو عمران نے اسے کرائے پر لئے گئے ایک مکان میں قید کردیا اور اسے بیچنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

اس شخص کے ایک معمولی سے مزے نے درجنوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ,ایسی حرکت کہ جج نے کھڑے کھڑے سخت سزا دے دی
14مارچ کو یہ لڑکی دلی پہنچی اور 16مار چ کو جے پور سے لے کر دلی تک اس کی تلاش شروع ہو گئی۔ دریں اثناءملزم اسے بیچنے کے لئے انسانی سمگلروں کے ایک گروہ سے رابطہ کرچکا تھا۔ لڑکی کی قسمت اچھی تھی کہ اس کی فروخت سے عین پہلے پولیس نے اس کا سراغ لگالیا۔
ڈی سی پی(کرائم) جی رام گوپال نائک نے بتایا کہ راجستھان پولیس کی درخواست پر دلی کی پولیس نے لڑکی کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اوربالآخر ماہیپال پور کے علاقے سے اسے بازیاب کرالیا گیا ۔ میڈیا کو یہ نہیں بتایا گیا کہ قید کے دوران لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں، تاہم ملزم کےخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -